ETV Bharat / state

کولگام کے مین ٹاؤن میں سرچ آپریشن ختم - کولگام کے مین ٹاؤن میں سرچ آپریشن ختم

گزشتہ روز اننت ناگ میں ایک سیاسی رہنما پر مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کرنے کے بعد جنوبی کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید تلاشی کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔

کولگام کے مین ٹاؤن میں سرچ آپریشن ختم
کولگام کے مین ٹاؤن میں سرچ آپریشن ختم
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 10:08 AM IST

Updated : Dec 5, 2020, 11:24 AM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام میں آج علی الصبح سکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع ہونے والی تلاشی مہم اب پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علی الصبح قصبے کے مین ٹاؤن ریشی پورہ، نائک پورہ، ملپورہ،غوثیہ کالونی، اسپتال روڈ، زیارت گلی، لبڑی پورہ، لارکی پورہ و دیگر کئی وارڈوں میں تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خدشہ تھا کہ عسکریت پسندوں کا گروپ قصبے کے مین ٹاؤن میں موجود ہیں جس کی وجہ سے تمام وارڈوں میں تلاشی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اننت ناگ میں ایک سیاسی رہنما پر حملہ ہونے کے بعد جنوبی کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید تلاشی کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔

ایسے میں اننت ناگ کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع کولگام، پلوامہ، شوپیان میں سکیورٹی فورسز کو مزید مستعد کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈی ڈی سی کے انتخابات کو لے کر ضلع کولگام کے مین ٹاؤن میں سات تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Last Updated : Dec 5, 2020, 11:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.