اونتی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اونتی پورہ کے ایس ایس پی اعجاز احمد زرگر نے کہا کہ 'اونتی پورہ پولیس نے سوشل میڈیا کو جائز طریقے سے اسعتمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کو ملک مخالف پروپیگنڈے کے لیے ہرگز استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔'
ایس ایس پی اونتی پورہ، اعجاز احمد زرگر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ضلع اونتی پورہ کے لوگوں پر زور دیا کہ 'وہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جو بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔' انہوں نے مزید کہا کہ 'والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے موبائل فونز یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ایکس، یا دیگر پلیٹ فارمز کو ملک دشمن نظریات کی تشہیر کے لیے غلط استعمال نہ کریں۔'
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر میں حالات میں نمایاں بہتری: آئی عمران شاہ
انہوں نے کہا کہ حتی کہ ملک مخالف مواد کو لائک کرنے پر بھی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک مخالف پروپیگنڈے کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ لوکوں کو اس ہدایت پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔'