جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر مکمل پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی بھی کی جارہی ہے۔
اس دوران قصبہ پامپور کے لیتہ پورہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 16 دکاندار پکڑے گئے جس کے بعد انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے سبھی دکانوں کو مکمل طور پر بند کرا دیا۔
اس تعلق سے انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ پکڑے گئے سبھی دکاندار اپنی دکانیں کھول کر ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے یہ کاروائی کی ہے۔