ETV Bharat / state

Workers Protest In Sonamarg: گاندربل میں ٹنل میں کام کر رہے ملازمین کا احتجاج - مظاہرے میں شامل ملازمین

مظاہرے میں شامل ملازمین نے الزام لگایا کہ گزشتہ چار روز سے موسمی حالات میں تبدیلی آنے کے سبب نہ ہی کوئی طبی سہولیات موجود ہے اور نہ ہی کسی مواصلاتی نظام کا ٹاور موجود ہے۔ Zojila Tunnel project

گاندربل : ٹنل میں کام کر رہے ملازمین کا احتجاجی

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 12:43 PM IST

ضلع گاندربل کے علاقہ بالتل میں زیر تعمیر ٹنل میں کام کررہے سینکڑوں ملازمین نے میگھا کمپنی کے اعلیٰ حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ Workers Protest at Baltal Sonmarg

مظاہرے میں شامل ملازمین نے الزام لگایا کہ گزشتہ چار روز سے موسمی حالات میں تبدیلی آنے کے سبب نہ ہی کوئی طبی سہولیات موجود ہے اور نہ ہی کسی مواصلاتی نظام کا ٹاور موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ سے بات چیت نہیں کر پاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ جبکہ بھاری برفباری کی وجہ سے بالتل، سونمرگ میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ بھی ہے اور جانی نقصان ہونے کا امکان بھی ہے۔

گاندربل : ٹنل میں کام کر رہے ملازمین کا احتجاجی

انہوں نے متعلقہ کمپنی کے ایک عہدیدار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا 'حق کی آواز اٹھانے پر وہ ہمیں دبانا چاہتے ہیں، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی تنخواہ نہیں مانگ رہے ہیں، تنخواہ تو ہمیں مل رہا ہے جبکہ ہم کمپنی کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس پروجیکٹ میں ملازمت بھی مل چکی ہے۔ بلکہ ہم اپنا وہ حق مانگ رہے ہیں جو کہ انسان کے لئے بہت ضروری ہے۔

ملازمین نے کہا کہ ہم مواصلاتی نظام چاہتے ہیں تاکہ ہم بھی اپنے گھر والوں سے بات کر سکیں اور ہم طبی سہولیات کی مانگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ چیزیں مانگنا غیر قانونی ہے تو ہم چپ چاپ رہیں گے۔ '

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں منفی پندرہ ڈگری درجہ حرارت ہے اور چاروں اطراف خطرات ہی خطرات ہیں جبکہ ہم گھروں سے بھی دور ہیں اور اس علاقے میں ہیں جہاں خدا کے سوا کوئی سننے والا نہیں ہے۔ تو ہم کیا کوئی وہ چیز مانگ رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Snow Avalanche Fell in Zojila Tunnel: زوجیلا ٹنل کے حصے میں برفانی تودا گرا

انہوں نے ایل جی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گاندربل اور پولیس کے دیگر افسران سے اپیل کی ہے کہ ان پر غور کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.