ETV Bharat / state

کنگن میں بابا بدر الدینؒ کے عرس پر تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 4:12 PM IST

Updated : Mar 25, 2021, 4:31 PM IST

ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں حضرت بابا بدر الدینؒ کے عرس پر درود و اذکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ کی گئیں۔

کنگن میں بابا بدر الدینؒ کے عرس پر تقریب کا انعقاد
کنگن میں بابا بدر الدینؒ کے عرس پر تقریب منعقد

وسطی کشمیر کے ضلع گاندرربل کے کنگن علاقے میں صوفی بزرگ حضرت بابا بدر الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

عرس کے موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی وہیں، اس موقع پر درود و اذکار اور ختمات المعظمات کی محافل آراستہ کی گئیں۔

کنگن میں بابا بدر الدینؒ کے عرس پر تقریب کا انعقاد

اس موقع پر مذہبی شخصیات نے اسلامی تعلیمات اور صوفی ولی حضرت بابا بدر الدینؒ کی سوانح حیات و روحانی کمالات پر مفصل روشنی ڈالی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر خصوصی دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سردی اور بارش کے باوجود لوگوں کی خاصی تعداد نے عرس میں شرکت کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

عرس کے موقع پر وادی کشمیر میں امن و شانتی اور عالمی وبا سے حفاظت کی خاطر اجتماعی دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.