ETV Bharat / state

Mustard Fields of Kashmir : سرسوں کے کھیت سیاحوں کی توجہ کا مرکز - کشمیر سیاح سرسوں

ٹیولپ گارڈن، گلمرگ اور پہلگام جیسے سیاحتی مقام سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سرسوں کے کھیت بھی کافی دلکش ہیں جن کا نظارہ دیکھنے سے ہی بنتا ہے۔Tourists enjoy mustard Fields of kashmir

سرسوں کے کھیت سیاحوں کی توجہ کا مرکز
سرسوں کے کھیت سیاحوں کی توجہ کا مرکز
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 8:32 PM IST

Updated : Apr 18, 2023, 9:35 AM IST

سرسوں کے کھیت سیاحوں کی توجہ کا مرکز

گاندربل (جموں و کشمیر) : بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقامات پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا آمد کا سلسلہ تیز ہوجاتا ہے وہیں زرد پھولوں سے لہلہاتے سرسوں کے کھیت بھی سیاحوں کی دلچپسی اور توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ کھیتوں میں کھلے سرسوں کے لہلاتے کھیتوں کے دلکش اور دلفریب نظارے سیاحوں کو گاڑیوں سے اتر کر ان کھیتوں میں عکس بندی اور سیفلیز کھینچنے اور ان نظاروں میں کچھ وقت صرف کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

شہرہ آفاق سیاحتی مقام سونہ مرگ جا رہے غیر مقامی سیاح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے لہلاتے کھیتوں کو نظر انداز نہ کر سکے اور گاڑیوں سے اتر کر ان نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ سیاح سیلفیز لیتے، ریلز بناتے ہوئے دیکھے گئے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ اُن کی اصل منزل سونہ مرگ ہے تاہم راستے میں سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلے سرسوں کے کھیتوں کو وہ نظر انداز نہ کر سکے اور انہوں نے ان دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے اور کچھ دیر یہاں وقت گزارنے کو بھی ترجیح دی۔

سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیولپ گارڈن سمیت دیگر سیاحتی مقام کافی دلکش ہیں تاہم سرسوں کے لہلاتے کھیت کا منظر بھی دیکھنے سے بنتا ہے۔ دریں اثناء، حکام کے مطابق وادیٔ کشمیر میں گزشتہ دو برسوں کے دوران سرسوں کی کاشت 30 ہزار ایکٹر اراضی سے 1.4 لاکھ ایکٹر اراضی تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر، کسانوں کے مطابق امسال سرسوں کی فصل گزشتہ برسوں کے مقابلہ میں کافی اچھی ہے جس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہونے کی بھی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: Tourist Flow Tulip Garden: ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

Last Updated : Apr 18, 2023, 9:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.