ETV Bharat / state

سیاحتی مقامی سونہ مرگ میں تازہ برفباری، سرینگر-لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند - سونہ مرگ میں برفباری

Snowfall In sonmarg محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اس دوران میدانی علاقوں میں آج موسم ابرآلود رہا ہے۔

tourist-resort-sonamarg-receives-fresh-snowfall-leh-srinagar-road-suspended-for-traffic
سیاحتی مقامی سونہ مرگ میں تازہ برفباری، سرینگر-لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 5:39 PM IST

سیاحتی مقامی سونہ مرگ میں تازہ برفباری، سرینگر-لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

گاندربل:وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے جس سے لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت محسوس ہوئی۔محکمہ موسمیات کی عین پیش گوئی کے مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی ہلکی برفباری شروع ہوئی ہے۔

گلمرگ ، سونہ مرگ، سنتھن ٹاپ سمیت کپواڑہ کے بالائی علاقوں میں جمعرات کے روز ہلکی برفباری ہوئی ہے۔برفباری ہونے کے سبب وادی میں سردی کی شدت سے قدرے راحت محسوس ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج ہوا ہے۔

وہیں لیہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس کے مقام میں تازہ برف باری کے باعث حکام نے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے ایک بار پھر سے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا نے کہ سرینگر لیہہ روڈ کو تازہ برفباری کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

بیکن کے ایک عہدیدار نے بتایا نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو سرینگر-لیہہ شاہراہ کو پھر سے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

بالائی علاقوں میں برفباری اور وادی کے میدانی علاقوں میں کئی کئی بارشیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ سیاحتی مقامی سونہ مرگ میں برفباری ہونے سے سیاح کافی خوش نظر آرہے ہے۔ سیاح برف کے ساتھ کھیلتے اور سیلفی اٹھاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔وہیں ہوٹل ملکان سمیت گھوڑے والے بھی تازہ برفباری ہونے سے کافی خوش ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 31 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 27 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 28 سے 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.