ETV Bharat / state

Schools Renamed After Martyrs in Ganderbal گاندربل کے متعدد اسکولز کو شہیدوں کے نام سے منسوب کیا گیا - کشمیر کے اسکولز کو شہیدوں کے نام سے منسوب

گاندربل میں اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت ڈی ڈی سی کی چیرپرسن نزہت اشفاق نے کی جب کہ اس موقع پر ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن بلال احمد، اے ڈی ڈی سی مشتاق احمد سمنانی، اے ڈی سی فاروق احمد بابا، بی ڈی سی چیئرپرسن شیرپتھری، ڈپٹی سی ای او کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ Schools Renamed After Martyrs at Ganderbal

گاندربل میں اسکولوں کا نام کئی شہیدوں کے نام پر رکھا گیا

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:55 PM IST

Updated : Sep 28, 2022, 4:42 PM IST

گاندربل: انتظامیہ گاندربل نے چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) اور ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر کے اشتراک سے گاندربل کے کئی سرکاری اسکولوں کا نام تبدیل کر کے جموں کشمیر پولیس میں دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے پولیس جوانوں کے نام پر رکھا ہے۔ Schools Renamed After Martyrs at Ganderbal

گاندربل کے متعدد اسکولز کو شہیدوں کے نام سے منسوب کیا گیا

اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک تقریب منعقد ہوئی، جس دوران ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور گاندربل کے بملورہ، کژھن اور کئی دیگر علاقوں میں قائم اسکولوں کا نام ان شہیدوں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں کے دوران مزید اسکولوں کا نام تبدیل کرکے شہادت پانے والے پولیس جوانوں کے نام پر رکھا جائے گا۔

واضح رہے ضلع انتظامیہ کے افسران نے اسکولوں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ حکومت کی ہدایت کے بعد شروع کیا تھا جس کا پہلے ہی حکومت کی جانب سےے اعلان کیا گیا تھا کہ متعدد سرکاری اسکولوں، کالجوں، سڑکوں وغیرہ کا نام تبدیل کرکے شہدا کے نام پر رکھا جائے گا۔

گاندربل میں اس سلسلہ میں منعقدہ تقریبات کی صدارت ڈی ڈی سی کی چیرپرسن نزہت اشفاق نے کی جبکہ اس موقع پر ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن بلال احمد، اے ڈی ڈی سی مشتاق احمد سمنانی، اے ڈی سی فاروق احمد بابا، بی ڈی سی چیئرپرسن شیرپتھری، ڈپٹی سی ای او کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تمام معززین نے قوم کی خدمت میں قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی دی ہوئی قربانیوں کو دل سے یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu and Kashmir Police رواں برس ضلع کولگام میں پچاس عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جموں وکشمیر پولیس

نزہت اشفاق نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس تقریب کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ کی تعریف کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یگانگت کی۔ اس موقع پر 2006 میں شہید ہوئی خاتون پولیس کانسٹبل گلشن اختر کے لواحقین نے بتایا کہ انتظامیہ کے اقدام سے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے اس قدم کو خوش آئند قرار دیا۔

Last Updated : Sep 28, 2022, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.