ETV Bharat / state

بایو میٹرک اندراج کرانے پر سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر کا اعتراض - گورنر انتظامیہ

گاندربل میں سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ لوگ جب بایو میٹرک اندراج کے لیے جائیں گے تو وہ کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ganderbal
ganderbal
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:48 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن راشن کارڈ ہولڈرس کا بایو میٹرک انداراج ہوا ہے، صرف انہیں ہی راشن دیا جائے گا۔

انتظامیہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن کا بایو میٹرک اندراج نہیں ہوا ہے، وہ پہلے اندارج کرائیں پھر راشن ملے گا۔

انتظامیہ کے اس قدم پر سرپنج ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد رینا نے اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ اگر راشن کارڈ ہولڈرس بایو مٹرک اندراج کے لیے گئے تو وہ کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بایو میٹرک اندراج کرانے پر سرپنچ ایسو سی ایشن کے صدر کا اعتراض

نذیر احمد رینا نے کہا 'ایک طرف انتظامیہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے تدابیر ر اور لاک ڈاؤن کے اعلانات کرتی ہے تو وہیں دوسری طرف انتظامیہ کی اس پہل سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا 'لوگ تھوڑا سرکاری راشن حاصل کرنے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں'۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کوڈ-19 کے دوران راشن بِنا بائیومیٹرک کے دیا جائے۔

واضح رہے کہ گاندربل انتظامیہ کی طرف راشن لینے کے لیے بایو میٹرک اندراج کو لازمی قرار دیا گیا ہے، انتظامیہ کی اس پہل پر لوگوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بایو میٹرک اندراج کے بغیر راشن دیا جائے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.