ETV Bharat / state

PMGSY Officials Accused of Using Substandard Material: سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد کے استعمال سے عوام نالاں - سڑک کی تعمیر و مرمت میں ناقص مواد استعمال

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ’’سڑک کی تعمیر کے نام پر لوگوں کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ PMGSY Officials Accused of Using Substandard Material گذشتہ شب میگڈمائزیشن میں اس قدر ناقص مواد کا استعمال کیا گیا جو صبح سویرے ہی اکھڑ گیا، چوبیس گھٹوں تک بھی نہیں ٹِک پایا۔‘‘

سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد کے استعمال سے عوام نالاں

author img

By

Published : May 25, 2022, 5:18 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں چودھری باغ، سرژ کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ اور پی ایم جی ایس وائی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر و مرمت میں ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ Substandard Material used in Ganderbal Road Construction مقامی باشندوں نے پی ایم جی ایس وائی افسران پر اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھنے اور سڑک کی تعمیر کے نام پر خرد برد کرنے کا الزام عائد کیا۔

سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد کے استعمال سے عوام نالاں

چودھری باغ، سرژ کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ برسوں سے لگاتار احتجاج اور گزارشات کے بعد بالآخر سڑک کی میگڈمائزیشن کا عمل شروع کیا گیا، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ PMGSY Officials Accused of Using Substandard Material During Road Construction انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں انتہائی ناقص مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے جو ایک دن بھی نہیں ٹِک پایا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’گزشتہ شب میگڈمائزیشن میں اس قدر ناقص مواد کا استعمال کیا گیا جو صبح سویرے ہی اکھڑ گیا، چوبیس گھٹوں تک بھی نہیں ٹِک پایا۔‘‘ Protest Against PMGSY in Ganderbalمقامی باشندوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن میں کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں تاہم سڑک کی تعمیر کے نام پر عوامی پیسوں کا خرد برد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: سڑک کی مرمت میں غیر معیاری مواد استعمال، عوام برہم

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سڑک کی تعمیر کے نام پر لوگوں کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت پی ایم جی ایس وائی افسران نے اس ضمن میں گزارش کی تاہم انکے مطابق افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ لوگوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.