ETV Bharat / state

گاندربل: خستہ حال سڑک کی تعمیر کے لیے انوکھا احتجاج - جموں و کشمیر نیوز

گاندربل کے آری گوری پورا کے مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے چترگل کنگن سڑک کے بیچ پنیری لگا دی۔

انوکھا احتجاج
انوکھا احتجاج
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 8:41 PM IST

Updated : Jun 12, 2021, 9:20 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ 'یہ سڑک کم اور دھان کی زمین زیادہ لگتی ہے جس سے آمدرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

انوکھا احتجاج

لوگوں نے کہا کہ آج سے قبل بھی یہ دھان کے کھیت تھے لیکن لوگوں نے سڑک بنانے کے لیے اپنی زمینیں دے دی تھیں لیکن برسوں بعد بھی اس سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سڑک کے لیے مقامی لوگوں نے اپنی زمین دی تھیں جبکہ کچھ لوگوں کو اس کا معاوضہ ملا تھا جبکہ کچھ لوگ اس سے محروم بھی ہیں۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پورے جموں و کشمیر کی سڑکوں کی مرمت ہوئی تاہم اس سڑک کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے اُنہوں نے کئی بار احتجاج بھی کیے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ہم نے اس سڑک پر پنیری لگا دی اور آنے دنوں میں سبزی وغیرہ بھی اگائیں گے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر اب ڈرائیور بھی چلنے سے گریز کرتے ہے کیونکہ ان کی گاڑیوں کا نقصان ہوتا ہے۔

گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ کچنمبل سے چترگل کی سڑک خستہ حال سڑک کی فوراً مرمت کی جائے کیوں کہ راہگیروں کافی تکالیف ہوتی ہیں۔

چترگل کے سرپنچ نذیر احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ 'چند کلومیٹر کی اس سڑک پر خستہ حالی صاف نظر آتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ بری طرح سے پریشان ہیں

اُنہوں نے کہا حال ہی میں اس کے لیے کچھ رقومات بھی واگزار کی گئی ہے اس لیے انتظامیہ کو چاہیے اس پر جلد کام شروع کرے تاکہ لوگوں کے مشکلات کم ہوں۔

Last Updated : Jun 12, 2021, 9:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.