ETV Bharat / state

Patwaris Protest Continues in Ganderbal: گاندربل میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری - گاندربل میں احتجاج کر رہے پٹواریوں

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں احتجاج کر رہے پٹواریوں Patwaris protest Continues in Ganderbal کا کہنا ہے کہ ان کے دیرینہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

Patwaris protest Continues in Ganderbal
Patwaris protest Continues in Ganderbal
author img

By

Published : Mar 14, 2022, 4:48 PM IST

جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح گاندربل میں بھی پٹواریوں کا احتجاج جاری ہے۔ Patwaris protest Continues in Ganderbal احتجاج کر رہے پٹواری مستقل دفتر فراہم کرنے کے علاوہ دیگر مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

گاندربل میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری

احتجاج کر رہے پٹواریوں نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سبھی سرکاری محکموں میں ملازمین کو آفس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے صرف پٹواریوں کو ہی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

پٹواری ایسوسی ایشن گاندربل کے صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ جموں میں حال ہی میں ایک پٹواری کو ریکارڈ خراب/گم ہونے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سنہ 2019 میں پٹواری کی پوسٹ پر تعینات کیے گئے ایک شخص کو 1990کا ریکارڈ خرام ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جو سراسر نا انصافی ہے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے پٹوار خانہ تعمیر کرنے یا پٹواریوں کے لیے دفتر کا معقول انتظام کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’اکثر و بیشتر پٹواری ایک جگہ سے دوسری جگہ آفس شفٹ کرتے رہتے ہیں، پٹواریوں کے لیے آفس کا معقول انتظامہ نہ کیے جانے کے سبب نہ صرف پٹواریوں بلکہ عوام کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.