ETV Bharat / state

زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے پر دکان سیل - نرخنامہ کی خلاف ورزی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ کی طرف سے مقرر کی گئی قیمت سے زیادہ قیمت ادا نہ کریں اور کسی صارف سے کوئی بھی قصاب زیادہ پیسے لیتا ہے تو وہ فوراً ہم سے رابطہ کریں۔

Mutton Shop Sealed
زیادہ قیمت پر گوشت
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:12 PM IST

گاندربل کے ناگہ بل میں محکمہ امور صارفین و تقسیمِ کاری نے 600 روپے کلو گوشت فروخت کرنے پر گوشت کی دوکان سیل کر کے قصاب کو گرفتار کر لیا ہے۔

زیادہ قیمت پر گوشت

دراصل جموں و کشمیر میں حال میں انتظامیہ کی جانب سے گوشت کی قیمت 535 روپے طے کی گئی ہے۔ اگر کوئی دوکاندار اس سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرتا ہے تو اس پر کاروئی کی جا رہی ہے۔

اس بارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین و تقسیمِ کاری نصیر احمد بابا نے بتایا کہ ناگہ بل سے ایک صارفین کی طرف سے شکایت ملی کہ قصاب گزشتہ روز حکومت کی جانب سے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کے نرخنامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 535 روپے فی کلو کے بجائے 600 روپے کے حساب سے گوشت فروخت کر رہا ہے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے قصاب کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وادی میں گوشت کی قیمت میں دو گنا اضافہ

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گزارش کی جا رہی ہے کہ محکمہ کی طرف سے مقرر کی گئی ریٹ سے زیادہ قیمت ادا نہ کریں اور کسی صارف کو کوئی بھی قصاب ریٹ زیادہ لیتا ہے تو وہ ہمارے ساتھ فوراً رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.