ETV Bharat / state

Jashn-e-Kashmir گاندربل میں جشنِ کشمیر 'نیو کشمیر نیو ہوپ' کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقدہ اس ثقافتی تقریب میں جموں و کشمیر کے نامور فنکاروں بشمول صنم سجاد، امتیاز احمد اور دیگر نے کئی لائیو پرفارمنس کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے ضلع میں اس طرح کے ثقافتی شو کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی۔ کشمیر کے فن اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ New Kashmir New Hope Organized in Ganderbal

نیو کشمیر نیو ہوپ
نیو کشمیر نیو ہوپ
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 8:09 AM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں شاہ قلندر فوک تھیٹر نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور ضلع انتظامیہ گاندربل کے اشتراک سے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے آڈیٹوریم میں ایک میگا کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی اور اس ثقافتی میلہ کا افتتاح کیا۔New Kashmir New Hope Organized in Ganderbal

نیو کشمیر نیو ہوپ

اس ثقافتی تقریب میں جموں و کشمیر کے نامور فنکاروں بشمول صنم سجاد، امتیاز احمد اور دیگر کئی فنکاروں نے کئی لائیو پرفارمنس کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے ضلع میں اس طرح کے ثقافتی شو کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی،کشمیر کے فن اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مقامی فنکاروں کو مقامی فن ثقافت اور لوک روایات کے تحفظ اور فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پروگرام میں امتیاز احمد اینڈ پارٹی کی کشمیری چھکری، سبرینا مشرک کا رف ڈانس، نشو پنڈتا کا ڈوگری ڈانس، بابا ریشی فوک تھیٹر کا بینڈ پاتھر، واحدہ مغل کا گجر رقص، اس کے علاوہ لوک رقص اور موسیقی کے پرفارمنسز کئے گئے۔

اس موقع پر ایک بھارت شریشٹھ بھارت پر نکڑ ناٹک اور ڈرامہ تھیم " خواندہ ہونے کی اہمیت" ثقافتی شو کی اہم جھلکیاں رہیں۔ ضلع کے مختلف اسکولز کے طلباء نے بھی مختلف پروگرامز پیش کئے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معروف براڈ کاسٹر اور مصنف نثار نسیم نے مقامی ثقافت کے احیاء کے لیے پہل کرنے پر ڈی سی کی تعریف کی اور جشن کشمیر کے انعقاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ،جو نوجوان فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ بعد ازاں ایک پروقار تقریب کے دوران تمام شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ اور یادگاری نشانات سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:Cultural Event At Jharokha Bagh مانسبل ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.