ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested in Ganderbal: ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار - گاندربل، منشیات فروشی

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاندربل پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر لیا ہے اور ان کی تحویل سے ممنوعہ مادہ بھی ضبط کیا ہے۔ Ganderbal Police Arrested two Drug Peddlers

ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : May 15, 2023, 12:21 PM IST

گاندربل (جموں و کشمیر): گاندربل پولیس نے منشیات فروشی اور اس کے استعمال کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ناکہ کے دوران دو منشیات فروشوں کی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بنوینہ علاقے میں ایک ناکہ قائم کیا۔ گاندربل پولیس کے مطابق انہوں نے مشکوک حالت میں گھوم رہے دو راہگیروں کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اُن کے قبضے سے سائیکو ممنوعہ مادہ - کوڈین فاسفیٹ، پیٹرل کلونازپام اور اسپاسمو پراکسیون پلس کپسول برآمد کیے گئے۔ گاندربل پولیس نے منشیات ضبط کرکے دونوں افراد کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔

گاندربل پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت شبیر احمد زرگر ولد بشیر احمد زرگر اور محمد اشرف زرگر ولد نذیر احمد زرگر ساکنان ہٹوینہ، گاندربل کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں گاندربل پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 2023/129، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Drug menace: بھنگ کی کاشت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

جموں و کشمیر پولیس نے مستقبل میں بھی منشیات فروشی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اپنا عزم دہراتے ہوئے عوام الناس سے تعاون طلب کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشوں سمیت دیگر سماجی و ملک دشمن سرگرمیاں انجام دینے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے انہیں باز رہنے کی تلقین کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث شخص کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.