ETV Bharat / state

Irrigation Canal Caves in Ganderbal : نہر ڈہہ جانے سے کسانوں میں تشویش - نہر ڈہہ جانے سے کسانوں میں تشویش

’’دھان کی پنیری لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور پنیری کے لیے آبپاشی کی لگاتار ضرورت پڑتی ہے۔ اگر بابا کنال نہر کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر نہیں کی گئی تو ہزاروں کنال دھان کے کھیت بنجر ہو جائیں گے۔‘‘ Ganderbal Farmers Worried

نہر ڈہہ جانے سے کسانوں میں تشویش
نہر ڈہہ جانے سے کسانوں میں تشویش
author img

By

Published : Jun 6, 2022, 4:49 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کچ نمبل علاقے میں نہر ڈہہ جانے سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑی گئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر نہر کی مرمت نہ کی گئی ہزاروں کنال اراضی پر کی جا رہی دھان کی فصلیں تباہ ہو جائیں گی۔ Irrigation canal caves in Ganderbal Farmers Worried انہوں نے انتظامیہ خصوصاً متعلقہ محکمہ پر نہر کی مرمت کے تئیں عدم توجہی کا الزام عائد کیا۔

نہر ڈہہ جانے سے کسانوں میں تشویش

کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دھان کی پنیری لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور پنیری کے لیے آبپاشی کی لگاتار ضرورت پڑتی ہے۔ اگر بابا کنال نہر کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر نہیں کی گئی تو ہزاروں کنال دھان کے کھیت بنجر ہو جائیں گے۔‘‘ Ganderbal Farmers Worried کسانوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے کسانوں نے کی جانب سے متعلقہ محکمہ سے ’’نہر کی صفائی و مرمت کا مطالبہ کرنے کے باوجود اسکی صفائی انجام نہیں دی گئی جس کی وجہ سے عین موقع پر نہر ڈہہ گئی۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں نے مزید کہا کہ نہر ڈہہ جانے کی اطلاع فوری طور محکمہ اریگیشن کے اعلیٰ افسران تک پہنچائی گئی جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر نہر کی مرمت کا ایک ٹھیکہ دار کو سونپ دیا۔ Irrigation canal caves in Ganderbal Farmers Worriedکسانوں نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ ٹھیکہ دار کی جانب سے سست رفتاری سے کام انجام دیا جا رہا ہے جس کا خمیازی کسانوں کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

کسانوں، پنچ سرپنچ صاحبان نے حکام سے سنجیدگی کے ساتھ اور فوری طور نہر کی مرمت کا کام مکمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’پنیری کام مکمل ہو چکا ہے اور اور اگر فوری طور کھیتوں تک پانی نہ پہنچایا گیا تو ہزاروں کنال اراضی پر کی جا رہی دھان کی فصل تباہ ہو جائے گی۔‘‘ وہیں اس ضمن میں محکمہ اریگیشن کے ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ اعلیٰ حکام حتیٰ کہ ڈی سی گاندربل نے بھی کنال کا معائنہ کیا اور نہر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’امید ہے کہ تین چار روز میں نہر کی مرمت کا کام مکمل کرکے کھیتوں تک پانی پہنچایا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.