ETV Bharat / state

گاندربل: آتشزدگی میں مکان خاکستر

محمد امین خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ پھر سے اپنی زندگی کو پٹری پر لاسکیں۔

Fire
آگ کی واردات
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 4:33 PM IST

رات کے دس بجے سرفراؤ گنڈ میں محمد امین کا رہائشی مکان آتشزدگی میں خا کستر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واردات کل رات دیر گئے ہوئی، تاہم مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ وقت پر فائر سروس کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پورا مکان دیکھتے ہی دیکھتے خاک ہوگیا اور مکان میں رکھا سارا سامان راکھ جل گیا۔

آگ کی واردات

مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک غریب مزدور آدمی کا مکان تھا جو آگ کی نظر ہوگیا۔ اس کے پاس اب کوئی سہارا نہیں ہے۔

لوگوں نے بتایا مکان میں جو کچھ تھا سب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ لاکھوں کا سامان خاک ہوگیا۔ محمد امین اور ان کے کنبے کے پاس اب ان سرد ایام میں رہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ علاقہ پہاڑی پر ہے جس کی وجہ سے فائر سروس کو بھی وہاں پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈوکیٹ ہلال اکبر گرفتار، اہل خانہ کا دعویٰ

محمد امین خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ پھر سے اپنی زندگی پٹری پر لاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.