'آزادی کا امرت مہااتسو'کی جاری ملک گیر تقریبات کے ایک حصے کے طور پر گاندربل پولیس نے آج ڈی پی ایل گاندربل میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔ یہ مقابلہ ضلع گاندربل میں 14 سال سے کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا اور مذکورہ مقابلے کے لیے کل 30 شرکاء نے اپنا اندراج کرایا تھا۔ مندرجہ ذیل شرکاء نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: فوج کی جانب سے لڑکیوں کے لیے دوڑ مقابلے کا اہتمام
ایس ایس پی گاندربل نے اپنے خطاب میں ایسے منفرد ایونٹ میں حصہ لینے پر طلبا کی کامیابی اور ذہانت کی تعریف کی۔ انہوں نے ضلع کے نوجوان فنکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے اپنے آپ کو لائق بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تقریب کے اختتام پر مقابلہ جیتنے والوں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔