ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا گیا جب ایک مقامی ندی میں طغیانی کے بعد علاقے کی سڑکیں اور کھیت زیر آب آگئے۔ جب کہ سیلاب کا پانی لوگوں کے صحنوں اور رہائشی مکانات میں بھی داخل ہوگیا۔
اچانک پیدا ہوئی اس صورتحال کے باعث لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ گرچہ کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم مقامی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں لوگوں کی مدد کے لیے نونر علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: بال تل میں بادل پھٹنے کا واقعہ
مقامی باشندوں کے مطابق بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے کے سبب علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔