ETV Bharat / state

زوجیلا سڑک حادثہ میں کرگل کے پانچ افراد ہلاک - جموں و کشمیر پولیس

مہلوکین کی شناخت 24 سالہ محمد حسین ولد محمد جعفر، 31سالہ محمد امین ولد غلام حسین ، 35 سالہ عبدالہادی ولد غلام حسین،36سالہ شبیر ولد محمد ابراہیم (ڈرائیور)ساکنان سانکو کرگل اور محمد اکبر ولد محمد حسین ساکن بلتی بازار کرگل کے بطورہوئی ہےRoad accident in Zojilla Pass

four-feared-dead-after-vehicle-rolls-down-in-zojila-pass
زوجیلا پاس پر دلدوز سڑک حادثہ، چار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 6:57 PM IST

Updated : Dec 7, 2023, 9:45 PM IST

زوجیلا پاس پر دلدوز سڑک حادثہ، چار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

گاندربل:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے زوجیلا پاس پر جمعرات کے روز ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔
بتادیں کہ پانچ دسمبر کو بھی اسی مقام پر ایک سومو لڑھک جانے سے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر ایک گاڑی ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید طور پر زخی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فوج اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔
پولیس ذرائع نے مہلوکین کی شناخت 24سالہ محمد حسین ولد محمد جعفر ، 31سالہ محمد امین ولد غلام حسین ، 35سالہ عبدالہادی ولد غلام حسین،36سالہ شبیر حسی ولد محمد ابراہیم (ڈرائیور)ساکنان سانکو کرگل اور محمد اکبر ولد محمد حسین ساکن بلتی بازار کرگل کے بطورکی ہے۔
واضح رہے کہ 5دسمبر کو زوجیلا کے مقام پر ہی سومو لڑھک جانے کی وجہ سے کیرلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح لقمہ اجل جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ پچھلے تین روز کے دوران زوجیلا پر دوسڑک حادثات میں پانچ سیاحوں سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زوجیلا کی شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ڈرائیور حضرات گاڑی کو کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں۔
ان کے مطابق گزشتہ ہفتے زوجیلا پر برف باری ہوئی جس وجہ سے دن میں برف پگھلنے لگتی ہے اور شام ہوتے ہوتے یہی پانی جم جانے کی وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ زوجیلا شاہراہ پر صرف ان ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے جن کے ٹائروں پر چین لگی ہوئی ہو ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے مزید ٹریفک حادثات رونما ہونے کا احتمال ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر ڈرائیوروں کے لئے ایڈوائزری جاری کرنی چاہئے تاکہ انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔

Last Updated : Dec 7, 2023, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.