گاندربل (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں باغبانوں خاص کر سیب کی کاشت سے وابستہ کسانوں کے لیے شاخ تراشی سمیت دیگر موضوعات پر تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ایک مقامی ایگرو کواپریٹیو سوسائٹی نے ریاست ہماچل پردیش سے ماہرین کو مدعو کیا جنہوں نے نواب باغ، گاندربل میں کسانوں کو شاخ تراشی کے متعلق اہم نکات سے آگاہ کیا۔
تربیتی پروگرام میں درجنوں مقامی کسانوں اور شاخ تراشی کرنے والے ماہر باغبانوں نے بھی شرکت کی۔ مدعو کیے گئے ماہرین نے عملہ ٹریننگ فراہم کرکے کسانوں کو جدید سائنسی تحقیق سے بھی آگاہ کیا۔ پیوند کاری کے لئے بہتر موسم، وقت اور ہوا اور سورج کی اہمیت کو بھی بیان کیا گیا۔ اس وقت پر مقامی باغبانوں کی جانب سے ماہرین سے مختلف سوالات بھی پوچھے گئے جن کا انہیں تسلی بخش جواب بھی دیا گیا۔
ٹریننگ پروگرام کے دوران کسانوں کو میوہ کی کوالٹی اور پیداوار کے بارے میں بھی مفید مشوروں سے بھی نوازا گیا۔ مقامی باشندوں تربیتی پروگرام کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں مستقبل میں کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ مدعو کیے گئے ماہرین نے کسانوں کو از خود تحقیق کرنے اور مل جل کر تحقیق کو شیئر کرنے کے علاوہ از کود ماہرین سے مشورہ کرنے انہیں بلانے اور ان سے سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: کسان قبل ازوقت شاخ تراشی پر مجبور
واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں محکمہ باغبانی کے ساتھ یہاں کثیر تعداد میں کسان وابستہ ہیں۔ کشمیر کی معیشت میں باغبانی کا ایک اہم رول ہے اور باغبانی کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ اب این جی اوز کی جانب سے بھی تربیتی و آگاہی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔