ETV Bharat / state

گاندربل مانسبل جھیل کے کنارے ڈرامہ پروگرام کا انعقاد - جموں وکشمیر کی خبریں

ممتاز براڈ کاسٹر، مصنف اور شاعر نثار نسیم جنہوں نے اس شارٹ پلے فیسٹیول کا اہتمام کیا، نے کہا کہ دراصل جو لوگ تقریباً پچھلے دو سال سے کورونا کی وبائی بیماری کی وجہ سے گھروں میں بند پڑے ہیں، اس کے مدنظر 'ہم نے اس پروگرام کا اہتمام کیا، تاکہ لوگ کسی حد تک راحت محسوس کرسکیں۔'

گاندربل مانسبل جھیل کے کنارے ڈرامہ پروگرام منعقد

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 4:35 PM IST

جموں وکشمیر، گاندربل کی جھیل مانسبل کے کنارے لوگوں کی دل بہلائی کے لیے مانسبل ڈرامیٹکس کی طرف سے مختلف پروگرامز پیش کیے گئے۔ لوگوں نے اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

گاندربل مانسبل جھیل کے کنارے ڈرامہ پروگرام منعقد

مانسبل ڈرامیٹکس صفاپورہ کی جانب سے گاندربل کی مشہور جھیل ڈل کے کنارے اوپن ایئر تھیٹر میں ایک شارٹ پلے فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر وادی کے مشہور گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مختلف پروگرامز کا مشاہدہ کیا اور لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر کشمیری اداکاروں کی طرف سے پیش کیے گئے مختصر ڈراموں کو پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترال: صحافی عرفان ملک پوچھ گچھ کے بعد رہا

ممتاز براڈ کاسٹر، مصنف اور شاعر نثار نسیم جنہوں نے اس شارٹ پلے فیسٹیول کا اہتمام کیا، نے کہا کہ دراصل لوگ جو پچھلے تقریباً دو سال سے کورونا کی وبائی بیماری کی وجہ سے گھروں میں بند پڑے ہیں، اس کے مدنظر 'ہم نے اس پروگرام کا اہتمام کیا، تاکہ لوگ کسی حد تک راحت محسوس کرسکیں۔'

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کا پروگرام 'ہم کسی بند کمرے میں بھی کرسکتے تھے، لیکن کورونا کو مدنظر رکھ کر ہم نے مناسب سمجھا کہ اس پروگرام کو کھلے آسمان تلے انجام دیا جائے۔' انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'ہم نے لوگوں تک اس پروگرام کے ذریعے سے کورونا سے بچنے کا پیغام بھی پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.