ETV Bharat / state

الطاف حسین پر ہمیں فخر ہے: دلباغ سنگھ - عسکریت پسندوں کے حملے

وادیٔ کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں منگل کی شام عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل الطاف حسین کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے آج سرینگر میں خراج عقیدت پیش کیا۔

الطاف حسین کی شہادت پر ہمیں فخر ہے: دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 12:12 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 12:23 PM IST

سرینگر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں اعلیٰ پولیس اہلکار اور سیکورٹی فورسز کے افسران موجود تھے۔

اس موقعے پر ہلاک شدہ پولیس کانسٹیبل کے لواحقین بھی موجود تھے جنہوں نے الطاف حسین کو خراج عقیدت پیش کیا اور وہ غمزدہ تھے، الطاف حسین سرینگر کے عید گاہ علاقے کے باشندہ تھے اور پولیس کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے نونر، گاندربل کے بی جے پی کارکن غلام قادر کی حفاظت کے لیے انہیں تعینات کیا گیا تھا۔

الطاف حسین کی شہادت پر ہمیں فخر ہے: دلباغ سنگھ

یہ بھی پڑھیں: شوپیان انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک

منگل کی شام عسکریت پسندوں نے غلام قادر پر حملہ کیا تھا جس میں الطاف حسین ہلاک ہو گئے تھے، حملے کے دوران ایک عسکریت پسند کی بھی ہلاکت ہوئی تھی جس کی شناخت اونتی پورہ کے شبیر کے طور پر کی گئی تھی۔

اس موقعے پر جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے حملے کی تفصیل بتائی اور کہا کہ الطاف حسین کی ہلاکت سے پولیس حلقے میں صدمہ ہے، تاہم 'جس بہادری سے انہوں نے حملہ آور عسکریت پسند کو ہلاک کیا وہ قابل ستائش ہے اور اس کی شہادت پر پولیس کو فخر ہے'۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 12:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.