محکمہ انفارمیشن سینٹر گاندربل (Information Centre, Ganderbal) نے کاروان ادب ڈب کے اشتراک سے ٹاؤن ہال گاندربل میں جشن آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مشاعرہ کی محفل کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا انعقاد ضلع اطلاعات آفیسر گاندربل آفاق رسول گڈا کی نگرانی میں کیا گیا۔ تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لئے سینکڑوں مقامی لوگوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران کووڈ 19 کے رہنما خطوط کا پورا خیال رکھا گیا۔
مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر سید عباس جوہر نے کی۔ مشاعرہ میں ضلع کے مختلف شعراء نے شرکت کی جنہوں نے اپنے اشعار سنائے اور سامعین سے داد تحسین وصول کئے۔
یہ بھی پڑھیں : Literary Event: سُمبل سوناواری گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک شاندار محفلِ مشاعرہ
اپنے خطبہ استقبالیہ میں سید عباس جوہر نے مشاعرہ (Mehfil-e-Mushaira) کے لیے شعراء کو مدعو کرنے پر ضلعی اطلاعاتی مرکز گاندربل کا شکریہ ادا کیا۔
ضلع انفارمیشن آفیسر گاندربل نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محفل میں شریک شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اطلاعات سنٹر گاندربل کے شعراء کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے مشاعروں کی محفلیں آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔