ETV Bharat / state

Dead Body Found گاندربل میں نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برآمد - گاندربل میں خاتون کی لاش برآمد

گاندربل میں نالہ سندھ سے بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی ۔ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔

dead-body-of-woman-found-in-nallah-sindh-in-ganderbal
اندربل میں نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برآمد
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 5:25 PM IST

گاندربل میں نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برآمد

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل میں نالہ سندھ سے بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے پتھری بل علاقے میں بدھ کی صبح چند مقامی افراد نے نالہ سندھ میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد وہاں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کیلئے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لاش کی شناخت کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Missing Man's Dead Body Found کنگن میں لاپتہ شخص کی لاش پاؤر کنال سے برآمد

واضح رہے کہ کچھ روز قبل گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں گزشتہ ماہ سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش پاؤر کنال سے برآمد کی گئی۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ رفاقت احمد کے بطور ہوئی ہے۔بتادیں کہ مذکورہ شخص جولائی 5 سے لاپتہ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.