ETV Bharat / state

ڈی سی گاندربل کی عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسین لگوانے کی تلقین

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 12:37 PM IST

ضلع گاندربل میں عالمی وبا کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال سے متعلق ڈی سی گاندربل نے پریس بریفنگ کے دوران لوگوں سے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے کی بھی اپیل کی۔

ڈی سی گاندربل کی عوام سے ایس او پیز پر عمل اور ویکسین لگوانے کی تلقین

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتی سینا نے کہا کہ ضلع میں مجموعی طور پر مثبت معاملات کی شرح صرف 0.38 فیصد رہ گئی ہے اور ضلع میں اَب صرف 39 فعال معاملات ہیں۔ تاہم انہوں نے عوام سے غفلت برتنے سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کورونا مخالف ٹیکہ کاری کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 45برس سے زائد عمر کے بیشتر افراد کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا دوسرا ڈوز لینے میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہیں، ان کے مطابق 18برس سے زائد عمر کے افراد ہنوز کورونا مخالف ویکسین کے لیے از خود سامنے نہیں آ رہے۔

مزید پڑھیں: کنگن کلن گنڈ: پینے کے پانی کی قلت، مقامی لوگوں کا احتجاج

پریس بریفنگ کے دوران ڈی سی گاندربل نے کہا کہ ماہرین کی جانب سے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس لہر کو ٹالنے کے لیے کورونا مخالف ٹیکہ لگوانے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع میں قائم سو کے قریب ویکسینیشن مراکز میں ہر وقت ویکسین دستیاب ہے۔ ڈی سی گاندربل نے عوام خصوصا نوجوانوں سے از خود سامنے آکر کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.