ETV Bharat / state

Ganderbal Jashn e Chillai Kalan گاندربل میں ’جشن چلہ کلاں‘ کا انعقاد

ضلع گاندربل میں منعقدہ ’’جشن چلہ کلاں‘‘ میں مقامی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے اپنے فن پاروں کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد تحسین وصول کی۔ Jashn e Chillai Kalan held in Ganderbal

گاندربل میں ’جشن چلہ کلاں‘ کا انعقاد
گاندربل میں ’جشن چلہ کلاں‘ کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 4:03 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 118 بٹالین کی جانب سے گنڈ، کنگن علاقے میں ’’جشن چلہ کلان‘‘ کے تحت تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں سی آر پی ایف اہلکاروں، افسران، مقامی باشندوں کے علاوہ طلباء و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے پروگرام میں آئے طلباء و طالبات کیلئے رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور طلبہ نے بھی گلوکاری، ڈانس، پینٹنگ اور تقریر بازی کے مقابلوں میں شرکت کی۔ CRPF holds Jashn e Chillai Kalan in Ganderbal

گاندربل میں ’جشن چلہ کلاں‘ کا انعقاد

سی آر پی ایف کی جانب سے بہترین کار کردگی کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ سی آر پی ایف کے افسران نے کہا کہ ’’ایسے پروگرامز منعقد کرنے کا مقصد سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کئے جائیں گے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع اور پلیٹ فراہم مہیا ہو سکے۔

سی آر پی ایف کمانڈنٹ، ایس ایس یادو، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یہاں کے نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اور ہماری یہی کوشش ہے کہ ایسے نوجوانوں کی ہم زیادہ سے زیادہ مدد کرسکیں۔‘‘ پروگرام کے اختتام پر سینئر آفیسر نے پروگرام میں آئے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔ تقریب کا اختتام انعام اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے ساتھ ہوا جس کے بعد انتہائی خوشگوار ماحول میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Jashn-e-Chillai Kalan سرینگر میں سی آر پی ایف کی جانب سے جشنِ چلّائی کلاں میلہ کا انعقاد

’’جشن چلہ چلاں‘‘ پروگرام میں سی آر پی ایف 118 بٹالین کے کمانڈنٹ ایس ایس یادو مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے جبکہ ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری، ڈی ڈی سی نورانی جارا، بی ڈی سی چیئرمین اور دیگر حکام نے اس میگا ایونٹ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.