ETV Bharat / state

گاندربل: سی آر پی ایف کے 118 بٹالین کے یوم تاسییس پر تقریب - سی آر پی ایف کی 118 بٹالین

ضلع گاندربل میں سی آر پی ایف کی 118 بٹالین کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر یونٹ کے جوانوں نے ہیڈ کوارٹر پر جشن منایا اور اس موقع پر 118 بٹالین کے کمانڈنٹ ڈاکٹر ستیہ ویرسنگھ ورما نے سلامی لی۔

crpf 118 battalion foundation day ceremony at unit headquarter in ganderbal
گاندربل: سی آر پی ایف کے 118 بٹالین کے یوم تاسییس پر تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 7:18 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع گاندربل کے سی آر پی ایف کی 118 بٹالین کے یوم تاسیس کے موقع پر یونٹ کے جوانوں نے گنڈ کنگن میں واقع ہیڈکوارٹر پر ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بچوں اور مختلف کشمیری گلوکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

گاندربل: سی آر پی ایف کے 118 بٹالین کے یوم تاسییس پر تقریب کا انعقاد

تقریب میں سی آر پی ایف کی 118 بٹالین کے کمانڈنٹ ڈاکٹر ستیہ ویر سنگھ ورما نے سلامی لینے کے بعد کمانڈنٹ نے یونٹ کی کامیابیوں اور کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تقریب کے اخیر میں اسکولی بچوں اور مہمانوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ سی آر پی ایف کی 118 بٹالین کا وجود یکم اپریل 1991 کو ریاست بہار میں ضلع پٹنہ کے مکاما گھاٹ میں ہوا تھا جس کے بعد سے اس یونٹ کے وجود میں آنے کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر اس یونٹ کے جوان مناتے ہیں۔

تقریب میں 24 راشٹریہ رائفلز کے افسران، سیاسی رہنما، سرپنچ، پنچ اور مختلف دیگر عوامی نمائندوں کے علاوہ اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی، وہیں اس موقع پر دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.