ETV Bharat / state

بی ڈی سی ممبر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - بی ڈی سی ممبر رشوت

بی ڈی سی صفاپورہ، گاندربل کو اے سی بی نے آزاد گواہوں کی موجودگی میں رشوت طلب کرتے ہوئے اسے قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

بی ڈی سی ممبر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 3:15 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر) : انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بی ڈی سی، صفا پورہ کو 10 ہزار روپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ اے سی بی ترجمان نے بتایا کہ انسداد بدعنوانی بیور و (اینٹی کر پشن بیورو) کو شکایت کنندہ نے ایک سرکاری ملازم (ڈسٹرکٹ منزل آفیسر) ماجد عزیز اور پی آر آئی ممبر گوہر احمد ریشی (بی ڈی سی) کے خلاف تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ ڈسپوزل پرمٹ کے اجراء کے لیے ان سے رشوت کا تقاضا کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ اجازت نامے کے اجراء میں کسی نہ کسی بہانے سے تاخیر کی گئی۔ جب شکایت کنندہ نے ڈسٹرکٹ منزل آفیسر گاندربل ماجد عزیز سے رابطہ کیا تو شکایت کنندہ سے کہا گیا کہ وہ بی ڈی سی ممبر گوہر احمد سے رابطہ کریں اور جو بھی مطالبہ ہو اسے پورا کریں۔ شکایت کنندہ نے گوہر احمد سے رابطہ کیا جس نے دستاویز کے اجراء کے لئے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی جس میں سے 10 ہزار روپے پیشگی ادا کرنے کو کہا گیا۔ شکایت کنندہ نے رشوت نہ دینے کا انتخاب کیا اور اس کے بجائے سرکاری ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اے سی بی سے رجوع کیا۔

اے سی بی ترجمان نے مزید بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیور و سرینگر میں پی سی ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایک مقدمہ زیر نمبر 01/2024 درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کامیابی سے جال بچھا کر بی ڈی سی ممبر کو شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپے کی رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں: ACB Caught Patwari in Bandipora: بانڈی پورہ میں پٹواری رشوت لیتے گرفتار

اس موقع پر آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم سے موقع پر ہی رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔ اے سی بی ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت گوہر احمد ریشی ولد ثناء اللہ ساکنہ پہلی پورہ، صفاپورہ، گاندربل کے طور پر کی گئی ہے۔ معاملے میں مایننگ اینڈ جیالوجی میں تعینات ضلع منزل آفیسر کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.