بلاک ڈیویلپمنٹ افسر کنگن نے یچھاما علاقے کا BDO Kangan Visits Yachama دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھیل کود کے لیے بنائے گئے میدان کو عوام کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کود میں کافی مشکلات در پیش آتی تھی، کیونکہ علاقے میں ان کے لیے کھیل کا میدان ہی نہیں تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سرکار ہر پنچایت میں اس طرح کے میدان بنا رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کنگن میں بنائے جارہے میدان کو بھی خوبصورت اور مثال دہ میدان بنایا جائے گا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے اور تندرست رہنے کے لیے اس طرح کے میدانوں کی اہم ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس میدان کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے پہلے مرحلے میں 4 لاکھ 80 ہزار روپے لگا کر بنایا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں اور رقومات لگا کر اسے مزید بہتر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔