ETV Bharat / state

Art and Food Festival at Central University of Kashmir: سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں آرٹ اینڈ فوڈ فیسٹول - انٹرپرینیورشپ کی اہمیت

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے رجسٹرار پروفیسر محمد افضل زرگر نے طلباء کی تعریف کی اور مختلف اسٹالز پر لگائے گئے شاندار پریزنٹیشنز کے لیے فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی۔ Art and Food Festival Organized at Central University of Kashmir

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں آرٹ اینڈ فوڈ فیسٹول کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 9:01 AM IST

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، گرین کیمپس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام یک روزہ آرٹ اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کا آغاز اسکول آف ایجوکیشن کے ڈین اور ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر سید ظہور گیلانی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ Art and Food Festival Organized at Central University of Kashmir اپنی تقریر میں انہوں نے آرٹ اینڈ فوڈ فیسٹیول میں تمام شرکاء اور طلباء کو خوش آمدید کہا، انہیں پروگرام کے بارے میں بتایا اور فیسٹیول کی جھلکیوں کا جائزہ لیا۔

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں آرٹ اینڈ فوڈ فیسٹول کا انعقاد

ڈاکٹر سید ظہور نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں اضافہ کرنے اور ذہانت کو تیز کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اپنے خصوصی خطاب میں، پروفیسر فیاض احمد نیکا، فائنانس آفیسر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے موجودہ دور میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انٹرپرینیورشپ کے لیے اعلیٰ قابلیت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے منفرد کاروباری ذہانت کی ضرورت ہے۔

پروفیسر محمد افضل زرگر، (رجسٹرار، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر) نے طلباء کی تعریف کی اور مختلف اسٹالز پر لگائے گئے شاندار پریزنٹیشنز کے لیے فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء کو پڑھائی اور سیکھنے کے علاوہ ایسی تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول ہونا چاہیے اور اپنے آپ کو تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر فاروق احمد شاہ (اعزازی وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر) نے ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ کس طرح نئی تعلیمی پالیسی نے کاروبار میں نئے آئیڈیاز کو فروغ دینے کی راہیں کھولی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرپرینیورشپ کسی خاص حد تک محدود نہیں ہے۔ اس کے بجائے، یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو تخلیقی ذہن رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آنے والے وقت میں بھی اس طرح کے میلوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.