ETV Bharat / state

گاندربل کے لار علاقے میں آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج - قلیل اجرتوں پر کام

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے لار علاقے میں آنگن واڑی ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے بقیہ اجرتوں کو واگزار کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

گاندربل کے لار علاقے میں آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 7:50 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں نے بیہامہ میں احتجاج کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکروں کے دیرینہ مطالبات کو پورا کیے جانے کی مانگ کی۔ احتجاج کررہی آنگن واڑی ورکرز نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وائرس کی وبائی صورتحال ہو یا ٹیکہ کاری مہم، آسمانی آفات ہوں یا عوامی آگہی مہم، آنگن واڑی ورکروں نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر کام کیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود آنگن واڑی ورکرز کو اجرتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔‘‘

گاندربل کے لار علاقے میں آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ وہ قلیل اجرتوں پر کام کررہی ہیں اس کے باوجود انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: زیر تعمیر اسپتال کی عمارت اوباش افراد کی آماجگاہ میں تبدیل

احتجاج کررہی خواتین نے رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کرنے کے علاوہ انتظامیہ سے مشاہرہ میں اضافہ کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.