بھدرواہ: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں تین مزدور ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مزدور کھیلانی سے مارمٹ کے علاقے میں اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی جمعہ کی رات تقریباً 10.40 بجے ہمبل گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثہ کے بعد مقامی رضاکاروں اور پولیس نے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ تین مزدوروں کی شناخت 31 سالہ منی کمار، 40 سالہ کرن جیت سنگھ اور 45 سال لال چند کے طور پر ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کو موقع پر امدادی کارکنوں نے مردہ پایا۔ ان میں سے پانچ دیگر زخمی حالت میں بچائے گئے اور سرکاری میڈیکل کالج اسپتال ڈوڈہ میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہِٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور گرفتار
گزشتہ جولائی میں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں بھنگائی روڈ پر ایک کار خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں چار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کئی زخمیوں کو راجوری کے کالے میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔