ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں جل شکتی کے ملازمین نے لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بینر تلے زیر التواء مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں ضلع بھر کے ملازمین نے شرکت کی اور اپنی مانگوں کو لے کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ Low Paid Employees Federation
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ان کی مستقل ملازمت کے حوالے سے کوئی خاص اقدام نہیں اٹھائے گی تب تک وہ اپنا کام چھوڑ کر ہرتال Low Paid Employees On Pen Down Strike جاری رکھیں گے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ محکمہ میں کام کر رہے ہیں، لیکن حکومت ان کے مطالبات کو لے کر کوئی خاص فیصلہ نہیں لے رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Jal Shakti Employees Protest in Udhampur: ادھمپور میں جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج
جل شکتی کے ملازمین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے مسائل کا جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہیں انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ مستقل ملازمت کے حوالے سے جب تک کوئی خاص اقدام نہیں اٹھائے جائیں گے، تب تک وہ اپنا کام چھوڑ کر ہرتال جاری رکھیں گے۔ Jal Shakti Employees Protest in Doda