ETV Bharat / state

Doda Murder ڈوڈہ قتل، قاتل نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی - ڈوڈہ قتل قاتل گرفتار

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کلہاڑی سے وار کرکے قتل کرنے اور واردات سمیت اقبال جرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ Live Murder in Doda

ڈوڈہ قتل، قاتل نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 3:32 PM IST

ڈوڈہ قتل، قاتل نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں قتل کا ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے گندوہ علاقے میں ایک شخص نے معمولی تنازعہ پر کلہاڑی سے دو افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مرد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کی نابالغ بیٹی معجزاتی طور اپنے آپ کو بچانے میں کامیایب ہو گئی۔ حیران کن طور پر قاتل نے یہ واردات اُس وقت انجام دی جب وہ اپنے فیس بک پیچ پر لائیو اسٹریمنگ کر رہا تھا اور مقتول کے ساتھ کسی بات پر کہا سنی ہو گئی اور قاتل نے موبال فون پھینک کر کلہاڑی سے مقتول اور زخمی ہونے والی خاتون پر یکے بعد دیگرے کئی وار کیے۔

واقعے کے بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے سب ضلع اسپتال گندوہ منتقل کیا جہاں فوری امداد کے بعد اسے نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ معالجین کے مطابق خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ادھر، قتل کے بعد ملزم نے اقبال جرم کے ایک سے زائد ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے۔ قتل کی واردات کے بعد گندوہ پولیس نے ملزم کو پانچ گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

مقتول کی شناخت رام کرشن ولد نند لال ساکنہ دھوسہ کے طور پر ہوئی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون انجو دیوی زوجہ چندرپرکاش ساکنہ چونری تحصیل گندوہ شدید زخمی ہیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ سماجی رابطہ گاہ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انجو دیوی کی نابالغ دختر بھی دیکھی جا سکتی ہے جو معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ ڈوڈہ پولیس نے ملزم (قاتل) کی شناخت بھاروا سنگھ کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Four Year Boy Brutal Murder امیٹھی میں چار سالہ بچے کا وحشیانہ قتل، آنکھیں نکال کر زندہ جلایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.