ETV Bharat / state

ڈوڈہ: زخمی نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑا - تنقید کا نشانہ

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بنشالہ علاقے میں سڑک نہ ہونے کے سبب زخمی نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا گیا۔

ڈوڈہ: زخمی نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑا

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 6:34 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ بنشالہ میں سڑک نہ ہونےکی وجہ سے مقامی آبادی کو زخمی ہوئے ایک نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑا۔

ایک حادثے میں نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس کے سبب مقامی لوگوں کو اسے کندھوں پر اُٹھانا پڑا۔

ڈوڈہ: زخمی نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑا

ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ بنشالہ میں سڑک نہ ہونے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ایمرجنسی کے حالات پیدا ہوتے ہی پورے گاؤں کو اکھٹا ہو کر بیمار افراد خصوصاً حاملہ خواتین کو چار پائی یا کندھوں پر اٹھا کر سڑک تک پہنچانا پڑتا ہیں، تاہم اس دوران کئی جانیں بھی تلف ہو چکی ہیں۔

بنشالہ کے باشندوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی سے وہ انتظامیہ سے سڑک کی مانگ کر رہے ہیں لیکن تاحال کوئی عمل در آمد نہیں ہوا ہے جس وجہ سے گاؤں کے تمام باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں ایڈینشل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال نے بنشالہ میں سڑک کی عدم دستیابی کے حوالے سے بتایا کہ ’’یہ علاقہ سڑک سے پانچ سو میٹر دوری پر واقع ہے، علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے آبادی پھیلی ہوئی ہے اس لئے ہر جگہ ہر گھر تک سڑک کی سہولت پہنچانا مشکل ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پی ایم جی ایس وائی کے آفیسران سے بات کی گئی ہے اور عنقریب ہی اِس گاؤں کو بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’ایک طرف دنیا جدید ٹکنالوجی کا لُطف لے رہی ہے تاہم بنشالہ کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیت کے لئے بھی ترس رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.