ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 9:09 PM IST

یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لئے کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز کیا گیا۔

ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، ڈوڈہ کی جانب سے ضلع کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں لڑکیوں کے لئے ’’ٹینس بال کرکٹ ٹورنمنٹ‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ زونل سطح پر منعقد ہونے والے اس ٹورنمنٹ کے حوالے سے ضلع اسپورٹس آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں انڈر.14،17 اور انڈر 19 لڑکیوں کے لئے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں باسکٹ بال اور اب کرکٹ- جو دو روز تک جاری رہے گا- کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، جس میں ضلع ڈوڈہ کے دس تعلیمی زونز سے وابستہ پچیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

sdf
sdf

اُنہوں نے بتایا کہ پہلے اسکول لیول کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے جہاں سے بعض ٹیمیں زونل سطح کھیل مقابلوں میں اپنی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ اس ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں ضلع کی نمائندگی کریں گی۔

sdf
sdf

لڑکیوں کے لئے ضلع میں پہلی بار کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد پر طالبات نے کہا کہ وہ اپنے زون کی نمائندگی کے لئے پُر جوش ہیں اور پوری محنت اور لگن کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں تاہم کھیل کود کی سرگرمیوں کی بحالی سے طالبات ذہنی طور تندرست ہو رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ضلع ڈوڈہ سے وابستہ طالبات نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے کافی سپورٹ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.