ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن ٹھاٹھری کے پہاڑی علاقہ کھارا میں گزشتہ شب موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ کھارا کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے جئی، گوئلا نالے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجہ میں گاؤں چارواہ سیلاب کی زد میں آگیا جس سے گاؤں کی املاک اور زمینوں کو بھاری زیادہ نقصان پہنچا ہے۔Cloudburst in Doda
جن املاک کو نقصان ہوا ان میں سات رہائشی مکانات، تین دکانیں، دو آٹا چکّی ، ایک ٹی آر سی، ایک پُل اور ایک نجی اسکول کی عمارت شامل ہے۔ تاہم ا اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔Many structure washed away in Cloudburst in Doda
کھارا کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب آئے سیلاب میں لوگوں کی املاک اور مویشیوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ایک اسکول کی عمارت کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ مکمل طور پر بہہ گیا ہے اور کئی مکانات اور دکانوں کا نام و نشاں باقی نہ بچا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کھارا، ٹانٹنا، کھارا جئی اور کھارا بھٹولی سمیت کئی اندرونی رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کے پانی سے فصلوں، پانی اور بجلی کا نظام کو بھی نقصان ہوا ہے۔
وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے آج سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں گزشتہ شب بھاری بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور کھارا گاؤں میں سرکاری و نجی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم کوئی بھی انسانی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈی سی نے مزید بتایا کہ بے گھر لوگوں کی راحت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرین کو معقول امداد فراہم کی جائے گی۔