ETV Bharat / state

چیف جسٹس نے ڈوڈہ کا دورہ کیا

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے آج سرحدی ضلع ڈوڈہ کا دورہ کر کے عدالتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس نے ڈوڈہ کا دورہ کیا
چیف جسٹس نے ڈوڈہ کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 9:36 PM IST

جموں و کشمیر عدالت عالیہ کی چیف جسٹس گیتا متل نے خطہ چناب کے دو روزہ دورے کے دوسرے روز ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا۔

چیف جسٹس نے ڈوڈہ کا دورہ کیا

اُنہوں نے ضلع کورٹ کمپلکس ڈوڈہ میں جج صاحبان و ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن ڈوڈہ کے معزز ممبران سے ملاقات کی۔ بار ایسوسیشن کے ممبران نے ضلع ڈوڈہ کی مختلف عدالتوں میں درپیش مسائل کے بارے میں بات کی۔

اس موقع پر ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے متعدد افسران بھی موجود تھے۔ بار ایسوسیشن کے صدر و دیگر سنئیر وکلاء نے ڈوڈہ میں جموں کشمیر ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے دیرینہ مطالبہ پر بھی بات کی۔

چیف جسٹس نے گزشتہ روز ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا تھا ۔اِن کے ہمراہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر ہائی کورٹ کے پرنسپل سیکرٹری خواجہ جواد احمد بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ ڈوڈہ میں لیٹیگیشن شیڈ و احاطہ عدالت میں دوسری سہولیات کے بارے میں بھی بات ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.