ETV Bharat / state

پنچایت کانفرنس کے وفد نے چیف انجنیئر سے ملاقات کی - سڑک کی تعمیر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو فائدہ

چیف انجنیئر محکمہ تعمیرات عامہ جموں نے وفد کے مطالبات اور مسائل کو بغور سُنا اور یقین دلایا کہ اِن تمام مطالبات پر نظر ثانی کر کے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

چیف انجنئیر سے ملاقات
چیف انجنئیر سے ملاقات
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 8:09 PM IST

آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس ضلع یونٹ ڈوڈہ کے ایک وفد نے ضلع صدر سجاد احمد میر کی قیادت میں محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجنئیر جموں کے ساتھ ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں ملاقات کی۔

سجاد میر نے چیف انجنئیر تعمیرات عامہ کو بتایا کہ موجودہ دور میں رابطہ سڑکیں انسان کی بنیادی ضرورت میں شامل ہو گئی ہے۔ اس لئے دور دراز پہاڑی علاقوں کے عوام کو شہر کے ساتھ جوڑنے کے لئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفد میں شامل پنچائت کانفرنس کے ممبران نے بتایا کہ تحصیل بھاگواہ، بھرت بگلہ، گوہا مرمت، دالی ادھینپور علاقوں کو ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے جوڑنے والی رابطہ سڑکوں پر تاحال تار کول نہیں بچھائی گئی ہے جس وجہ سے گاڑی میں سفر کرنے والے لوگوں اور راہ گیروں کو سخت مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

زرعی بلوں کے خلاف کسان سڑکوں پر

سجاد میر نے چیف انجنئیر سے مطالبہ کیا کہ بیولی گادی سڑک بھاٹہ براہ راست گاڈان اور چھترون کے لئے سڑک تعمیر کی جائے اس سڑک کی تعمیر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور پہاڑی علاقوں کے عوام کو تحصیل صدر مقام تک پہنچنے میں آسانی ہو جائے گی۔ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے اور پورا دِن ایک ہی کام کرنے میں لگ جاتا ہے۔ چیف انجنئیر محکمہ تعمیرات عامہ جموں نے وفد کے مطالبات اور مسائل کو بغور سُنا اور یقین دلایا کہ اِن تمام مطالبات پر نظر ثانی کر کے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.