ETV Bharat / state

Young Man Shot Dead in Delhi: دہلی میں نوجوان کا گولی مار کر قتل - دہلی کی خبر

شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص علاقے میں ایک 19 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ متوفی کی شناخت سہیل 19 کے طور پر ہوئی ہے۔Young Man Shot Dead In Delhi

دہلی میں نوجوان کو گولی مارکرقتل
دہلی میں نوجوان کو گولی مارکرقتل
author img

By

Published : May 28, 2022, 11:03 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں جرائم میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ شب شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص علاقے میں ایک 19 سالہ مسلم نوجوان کو کچھ شرپسند عناصر نےسینے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکے کو رات دس بج کر 40 منٹ کے قریب سینے میں گولی لگی۔ متوفی کی شناخت سہیل 19 کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ گزشتہ چھ سال سے شری رام کالونی میں اپنے چچا کے ساتھ رہ رہا تھا۔ وہ کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ Young Man Shot Dead In Delhi

وہیں سہیل کےچچازاد بھائی مبارک انصاری نے بتایا کہ سہیل ہمارے ساتھ رہتا تھا، مجھے اپنے دوست سے واقعہ کا علم ہوا اور میں وہاں پہنچا تو سہیل کو زمین پر پڑا پایا۔ مجھے بتایا گیا کہ کچھ لوگ اسے گولی مار کر فرار ہو گئے۔ مبارک انصاری نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ وہ کام پر جاتا اور سیدھا گھر آتا۔ وہ پچھلے چھ سال سے ہمارے ساتھ رہ رہا تھا۔ ہم نے آج تک ان کی کسی سے لڑائی کے بارے میں نہیں سنا۔ اسے قریبی جگ پرویش چندر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ فورنسک اور کرائم ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے جرم کے شواہدجمع کر لیے۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Youth Lynched in Taimoor Nagar: دہلی کے تیمور نگر میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.