ETV Bharat / state

بھارت بند پر کسان بضد، 9 دسمبر کو ہوگی چھٹویں دور کی بات چیت

حکومت کے ساتھ چھٹویں دور کی بات چیت کےلیے کسان تنظیموں نے رضامندی ظاہر کردی جبکہ آج پانچویں دور کی بات چیت تقریباً 5 گھنٹوں تک جاری رہی۔

Next Meet With Farmers On 9 Dec, Centre Says Trying To Resolve Issues
بھارت بند پر کسان بضد، 9 دسمبر کو ہوگی چھٹویں دور کی بات چیت
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Dec 5, 2020, 9:07 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے بیچ حکومت اور کسان تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج پانچویں دور کی بات چیت میں 5 گھنٹوں تک مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد حکومت نے کسانوں کے نمائندں سے 9 دسمبر کو اگلے دور کی بات چیت جاری رکھنے کا پیشکش کیا جسے کسانوں نے قبول کرلیا۔

بھارت بند پر کسان بضد، 9 دسمبر کو ہوگی چھٹویں دور کی بات چیت

اب 9 دسمبر 12 بجے دن کو چھٹویں دور کی بات چیت ہوگی جس میں مرکزی وزرا اور کسان تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے لیکن کسان تنظیموں نے 8 دسمبر کے بھارت بند پروگرام کو ملتوی کرنے سے صاف انکار کردیا۔

کسانوں تنظیموں کے مطابق 8 دسمبر کو ملک بھر میں بھارت بند منایا جائے گا اور پرامن طریقے سے احتجاج کیا جائے گا اور 9 دسمبر کو چھٹویں دور کی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پانچویں دور کی بات چیت بہتر ماحول میں ہوئی اور حکومت کا رویہ کچھ نرم ہوا ہے۔ اسی لیے ہم حکومت کے ساتھ چھٹویں دور کی بات چیت کےلیے تیار ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کسانوں کی جانب سے متعدد تجاویز کو پیش کیا گیا جس پر حکومت غور کریگی اور مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

نریندر سنگھ تومر نے مزید کہا کہ ’ہم نے کسانوں سے ٹھوس تجاویز مانگے ہیں، جس پر اگلے دور کی بات چیت میں غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے تمام مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے جبکہ انہوں نے کسانوں سے حکومت پر بھروسہ کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Dec 5, 2020, 9:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.