مودی نے پارلیمنٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل پارلیمنٹ کے احاطے میں کہا 'ہم تمام مسائل پر کھل کر بحث چاہتے ہیں ۔ اچھی طرح سے بحث ہو یہ ضروری ہے ۔ بحث اور بات چیت ہو ۔ ہر ایک اپنی عقل اور طاقت کا استعمال کرے اور ایوان کی کاروائی کو خوشحال بنانے میں تعاون پیش کرے ۔'
انہوں نے کہا کہ یہ رواں برس 2019 کا آخری اور بہت اہم سیشن ہے ۔ یہ راجیہ سبھا کا 250 واں سیشن بھی ہے ۔ آئندہ 26 نومبر کو یوم آئین ہے۔ انہوں نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو سیشن کے لئے مبارکباد دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سیشن بے مثال حصولیابیوں سے بھرا رہا ۔ یہ حصولیابیاں پورے ایوان کی ہوتی ہیں۔ سبھی اراکین پارلیمنٹ اس کے حقدار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیشن ملک کی ترقی کو رفتار دے گا ۔
مودی نے مثبت سرگرم کردار کے لئے تمام اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سیشن بھی ملک کی ترقی کے سفر کواور ملک کو رفتار دینے میں اہم کردار نبھائے گا۔