اس معاملے پر پولیس نے بتایا کہ 25 سال کا سونو نام کا نوجوان نوئیڈا کی چھجارسی کالونی میں رہتا ہے۔ اس کا آبائی گھر باغپت میں ہے۔ سونو نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ شادی نہ ہونے سے پریشان سونو جادو ٹونے اور جادوگری کے چکر میں پڑ گیا۔ اس دوران سونو کی ملاقات ستیندر بالمیکی نام کے تانترک سے ہوئی۔ Girl Kidnapped For Human Sacrifice On Holi
پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تانترک ستیندر بالمیکی Tantric Satender Balmiki نے سونو سے کہا کہ اگر وہ شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک بچے کی بلی دینی ہوگی، وہ بھی اسی ہولی پر، کیونکہ اگر آپ ہولی کے دن بھگوان کو بلی پیش کرتے ہیں تو آپ کی تمام خواہشات پوری ہوجاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سونو تانترک کی باتوں میں آ گیا اور چھجارسی کالونی میں رہنے والی 7 سالہ لڑکی کو اغوا Girl Kidnapped in Noida کر لیا۔ اغوا کے بعد سونو معصوم لڑکی کو اپنے ساتھ باغپت لے گیا اور وہاں اس کی بلی کی تیاری کرنے لگا۔
وہیں لڑکی کے غائب ہونے کے بعد والدین پریشان ہو گئے اور تلاش شروع کر دی۔ کافی تلاش کے باوجود شام تک جب لڑکی نہ ملی تو لڑکی کے چچا نے سیکٹر 63 کوتوالی میں اپنی بھتیجی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:
Girl Kidnapped in North 24 Parganas: گارولیا ٹاؤن میں طالبہ کا اغوا، علاقے میں سنسنی
تفتیش کے دوران پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج ملے جس میں دیکھا گیا کہ ایک نوجوان 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جا رہا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر جانچ شروع کی اور تفتیش کرتے ہوئے باغپت پہنچ گئی۔
پولیس نے سونو اور اس کے دوسرے ساتھی نیٹو کو باغپت سے گرفتار کر لیا۔ دونوں اصل میں باغپت ضلع کے رہنے والے ہیں اور فی الحال نوئیڈا کی چھجارسی کالونی میں رہتے ہیں۔
فی الحال پولیس تانترک کو تلاش کر رہی ہے اور معاملے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔ Girl Kidnapped For Human Sacrifice On Holi