ETV Bharat / state

Manipur Violence کوکی برادری کے لوگوں نے امیت شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا

منی پور کی کوکی برادری کے لوگوں نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ امت شاہ سے ملنے آئے ہیں کیونکہ انہوں نے ریاست میں امن کی یقین دہانی کرائی تھی۔ Protest outside Home Minister Amit Shah residence

امیت شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج
امیت شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 1:06 PM IST

امیت شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

نئی دہلی: منی پور کے لوگوں کی بڑی تعداد نے بدھ کو دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا، تاہم دہلی پولیس نے بیریکیڈ لگا کر مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امت شاہ نے منی پور کا دورہ کیا تھا۔ کوکی برادری کے لوگ منی پور میں ہونے والے تشدد کو لے کر ناراض ہیں۔ منی پور میں تشدد کے مسلسل واقعات کے بعد بھی حالات معمول پر نہیں آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 مئی کو منی پور میں تشدد کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کا دورہ کیا تھا۔ احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ امت شاہ نے کہا تھا کہ ریاست میں امن لوٹ آئے گا، اس لیے ہم ان سے ملنے آئے ہیں۔ کوکی برادری کے خلاف آج بھی پرتشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی لیے امن کا مطالبہ کرتے ہوئے ہم وزیر داخلہ سے پرامن طریقے سے ملنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Indian Christian Unity Forum Protest منی پور تشدد کے خلاف بنگلور میں احتجاج

پولیس افسران نے مظاہرین کو سمجھایا اور وزیر داخلہ تک ان کی بات پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ مظاہرین پوسٹر اٹھائے امیت شاہ کے گھر کے باہر کھڑے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام وزیر داخلہ کو بھیجا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وزیر داخلہ ہماری بات سنیں گے اور ہم سے ملاقات کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کوکی برادری کے لوگوں کی آواز سنی جائے۔ واضح رہے کہ منی پور میں کوکی اور میتی کمیونٹی کے درمیان تشدد ہوا ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے منی پور میں نسلی تشدد کی وجہ سے کشیدگی کی صورتحال ہے۔ اس تشدد میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ کئی ہزار گھر جل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.