ETV Bharat / state

جسٹس این وی رمنا بھارت کے 48ویں چیف جسٹس - بھارت کے نئے چیف جسٹس

جسٹس این وی رمنا نے بھارت کے چیف جسٹس کے طور پر آج حلف لے لیا ہے، اب وہ بھارت کے نئے چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس این وی رمنا بھارت کے نئے چیف جسٹس
جسٹس این وی رمنا بھارت کے نئے چیف جسٹس
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:51 AM IST

Updated : Apr 24, 2021, 12:26 PM IST

جسٹس ایس اے بوبڈے کی سبکدوشی کے بعد آج ان کی جگہ جسٹس این وی رمنا نے لے لی ہے، اب رمنا بھارت کے نئے چیف جسٹس ہوگئے ہیں۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے جسٹس این وی رمنا کو بھارت کا 48 واں چیف جسٹس متعین کردیا ہے۔ جسٹس این وی رمنا کی مدتِ کار اگلے سال 26 اگست تک رہے گی۔

17 فروری 2014 کو سپریم کورٹ میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے جسٹس این وی رمنا دِلیہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس کے عہدے کے لئے موجودہ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے عدالت عظمی کو سینیئرجج جسٹس این وی رمنا کا نام بھیجا تھا۔ 23 اپریل یعنی گذشتہ کل ایس اے بوبڈے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

جسٹس این وی رمنا بھارت کے نئے چیف جسٹس

جسٹس این وی رمنا 27 اگست 1957 کو ریاست آندھرا پردیش کے پنورم نامی گاوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سائنس اور قانون میں گریجویشن کیا اور اپنے خاندان میں پہلے وکیل بنے۔

انہیں 10 فروری 1983 کو بار کونسل میں ایک وکیل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ، مرکز کے زیر انتظام قانونی اداروں ،آندھرا پردیش کے متعدد قانونی مراکز اور ملک کی سب سے بڑی عدالت میں پریکٹس کی۔

وہ بھارت کے ریلوے سمیت متعدد سرکاری تنظمیوں کے لئے پینل وکیل کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں سول اور کریمنل جیسی دفعات میں خصوصی عبور حاصل ہے۔ انہیں بین ریاستی ندی تنازعات اور انتحابات سے متعلق معاملات سمیت دیگر شعبوں بھی میں وکالت کا تجربہ ہے۔ انہیں 27 جون 2000 کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

10 مارچ 2013 سے 20 مئی 2013 کے درمیان انہوں نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں کار گزار جج کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

آندھرا پردیش جوڈیشل اکادمی کے صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے جسٹس رمنا نے بھارتی قانونی نظام کی تشہیر کے لئے مختلف پہل کی تھی۔

جوڈیشل اکادمی کے صدر کے طور پر انہوں نے بھارت کی تاریخ میں پہلی دفعہ تمام رینک کے جوڈیشل افسران کی مشترکہ کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔

اس کانفرنس میں انہوں نے پولیس افسران، اصلاحی خدمات کے عہدیدار، وکالت، میڈیا سمیت متعدد شعبوں کے نمائندوں کو اس کانفرنس میں مدعو کیا تھا۔

جسٹس رمنا ملک و بیرون ممالک میں کئی سمیناورں اور تقاریب میں شریک ہوئے اور ان تقاریب میں صدارت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

جسٹس رمنا ستمبر 2013میں دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کئے گئے تھے۔ بعد ازاں ان کو ترقی دیتے ہوئے فروری 2014 میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیاگیا تھا۔

جسٹس رمنا تقریبا 16 ماہ تک چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

جسٹس رمنا نے ایمرجنسی کے دور میں سِول لبرٹیز اور 1970 کے دوران علیحدہ آندھرا پردیش کے لئے چلائی گئی جئے آندھرا تحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔

Last Updated : Apr 24, 2021, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.