اس بار کی تھیم 'آئی ایم جنریشن اكویلٹی' رائزنگ ویمز رائٹس' پر مبنی ہے۔ دنیا بھر کی خواتین کے لئے وقف خواتین کے عالمی دن پر گوگل نے ایک خصوصی متحرک ویڈیو بنایا ہے، جس میں مختلف علاقوں کی اور کئی نسلوں کی خواتین کو دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو مختلف سطح پر خواتین کی عکاسی کرتا ہے۔ معاشرے میں خواتین اپنی پوزیشن اور اپنے حقوق کے بارے میں بیدار ہو رہی ہیں اور معاشرے میں وہ اپنے الگ کردار میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔
خواتین کا عالمی دن منانے کا آغاز 8 مارچ 1909 میں ہواتھا۔ لیکن یہ سب سے پہلے ایک الگ تاریخ کو منایا گیا۔
دنیا کے تین ممالک- ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں 19 مارچ 1911 کو پہلی بار خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ ہندوستان میں طویل عرصہ سے یوم خواتین آٹھ مارچ کی جگہ 10 مارچ کو منایا جاتا ہے۔
گوگل کا ڈوڈل تعطیلات، واقعات، کامیابیوں کو یاد کرنے کا ایک منفرد انداز ہے جس کے تحت گوگل اپنے ہوم پیج پر ایک مخصوص لوگو کے ذریعہ پیغام دیتا ہے۔ اس کی شروعات 1998 میں ہوئی تھی۔