نئی دہلی: ملک بھر میں دیوالی کا تہوار گزشتہ شام پوری جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وہیں اس موقع سے کئی شہروں میں لوگوں نے خوب پٹاخے پھوڑے تو کئی شہروں میں پٹاخے پھوڑنے پر پابندی عائد رہی۔
اس دوران قومی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پٹاخوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس پر عمل کے لیے دہلی کے متعدد علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی بھی کی گئی تھی، اس کے باوجود بھی خوب آتش بازی ہوئی جس کی وجہ سے جمعہ کی صبح دہلی کی فضا آلودگی کی چادر میں لپٹی نظر آئی۔
مزید پڑھیں:دیوالی کے موقع پر بھارت۔پاک افواج میں مٹھائی کا تبادلہ
ذرائع کے مطابق پٹاخے کی وجہ سے دہلی کے جن پتھ علاقہ میں فضا کی کوالٹی خطرناک زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ جس سے کئی لوگوں کے آنکھوں میں پانی آنے اور گلے میں خارش ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی فضائی آلودگی خطرناک زمرے میں پہنچ گئی ہے۔