ETV Bharat / state

Bail Plea of Ex NSE CEO Rejected این ایس ای کے سابق سی ای او کی ضمانت کی درخواست مسترد - چترا رام کرشنا کی ضمانت کی درخواست مسترد

دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں این ایس ای کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا کی ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔ Bail Plea of Ex NSE CEO Rejected

این ایس ای کے سابق سی ای او کی ضمانت کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 9:14 AM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) چترا رام کرشنا کی منی لانڈرنگ اور ملازمین کے فون ٹیپنگ کی غیر قانونی طور پر جاسوسی کے معاملے میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ خصوصی جج سنینا شرما نے ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے بعد چترا رام کرشنا اور ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ Ex NSE CEO denied bail in phone tapping case

رام کرشنا اور پانڈے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اس معاملہ میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے اور انہیں ضمانت دی جانی چاہئے، جب کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے این ایس ای ملازمین کے فون ٹیپ اور ان پر جاسوسی کے الزامات کے سلسلے میں ایک تازہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان پر17- 2009کے درمیان غیر قانونی طور پر فون ٹیپ کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CBI Arrests former NSE MD Chitra Ramkrishna: سی بی آئی نے این ایس ای کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا کو گرفتار کیا

تحقیقاتی ایجنسی نے این ایس ای کے سابق سربراہ چترا رام کرشنا، روی نارائن اور ممبئی کے سابق کمشنر اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سنجے پانڈے کو این ایس ای حکام کے غیر قانونی فون ٹیپنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے لیے ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.