ETV Bharat / state

دہلی: وقف جائیداد پر قبضے کی کوشش ناکام - سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد

نیو ہرائزن اسکول کے بغل میں وقف پلاٹ پر محکمہ آثار قدیمہ کی بری نظر کو دیکھتے ہوئے وقف بورڈ کی ٹیم نے اپنا بورڈ لگا دیا ہے۔

Delhi: Attempt to seize waqf property fails
دہلی: وقف جائیداد پر قبضے کی کوشش ناکام
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 3:15 AM IST

اوقاف کی زمین پر زمین مافیاؤں کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کی بھی بری نظر رہتی ہے اور موقع ملتے ہی خالی پڑی وقف کی زمینوں پر سرکاری محکمے قبضہ کرنے کی تاک میں رہتے ہیں۔

Delhi: Attempt to seize waqf property fails
دہلی: وقف جائیداد پر قبضے کی کوشش ناکام

ایسا ہی ایک واقعہ آج رونما ہوا جب نظام الدین کے نیو ہرائزن پبلک اسکول کی بغل میں خالی پڑے وقف بورڈ کے پلاٹ پر محکمہ آثار قدیمہ نے چونا ڈالکر باؤنڈری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد کی ہدایت پر وقف بورڈ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور پلاٹ کے داخلی حصہ پر وقف بورڈ کا بورڈ لگا دیا۔

اطلاعات کے مطابق نیو ہرائزن اسکول کے قریب پانچ بیگھہ پر مشتمل قیمتی اراضی ہے جس کی کچھ زمین نیو ہرائزن اسکول میں آرہی ہے جبکہ باقی پلاٹ خالی پڑا ہے۔

اچانک ہی محکمہ آثار قدیمہ نے خالی پڑے پلاٹ کے چاروں طرف چونے سے نشان زد کرکے چہار دیواری کرانے کے مقصد سے کارروائی شروع کردی جس کی اطلاع اسکول انتظامیہ نے دفتر وقف بورڈ کو دی جس کے بعد وقف بورڈ سے ایک سات رکنی ٹیم نے موقع کا معائنہ کر کے وہاں بورڈ لگا دیا، جس پر تحریر ہے کہ یہ زمین دہلی وقف بورڈ کی ملکیت ہے۔

غور طلب ہے کہ مذکورہ پلاٹ خسرہ نمبر 533 حکومت دہلی کے گزٹ 3 مارچ 1994 کے مطابق گزٹ نوٹیفائڈ وقف پراپرٹی ہے جو سالوں سے خالی پڑی ہے۔ زمین کا کل رقبہ پانچ بیگھہ سے زائد ہے جبکہ کچھ حصہ نیو ہرائزن اسکول کے احاطہ کے اندر آگیا ہے جبکہ باقی پلاٹ خالی پرا ہے۔

اس پورے معاملہ سے متعلق وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ محکمہ آثار قدیمہ نے غلط ارادہ سے پلاٹ کے چاروں جانب چونے سے نشاندہی کرائی ہے اور عنقریب پلاٹ کی چہار دیواری کرکے اس پر قبضہ کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہم نے وقف بورڈ کے آفیسروں پر مشتمل ایک ٹیم فورا موقع معائنہ کے لیے روانہ کی جس نے وہاں کارروائی کرتے ہوئے اراضی کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.